پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست اتار چڑھاؤ، 31ہزار 242 کی سطح پر بند

شائع 15 اپريل 2020 01:06pm
فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست اتارچڑھاؤ دیکھا گیا۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ 19پوائنٹس کے اضافے سے31 ہزار 242 کی سطح پربند ہوئی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انڈیکس میں زبردست اتارچڑھاؤ رہا۔مارکیٹ صرف 19پوائنٹس کے اضافے سے 31 ہزار 242 کی سطح پر بند ہوئی۔دن بھر مجموعی طور پر 334 کمپنیز کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔190کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 129 کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 31,795 جبکہ کم ترین سطح 31,181 رہی۔

اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر166.80 سے بڑھ کر 167روپے کا ہوگیا۔اسی طرح انٹربینک میں بھی ڈالر3پیسے کے اضافے سے 166.95 سے بڑھ کر 166.98 پر بند ہوا۔